حیدرآباد۔24 نوبمبر (اعتماد نیوز) تلگو دیشم پارٹی کے ارکان نے چند دن قبل
تلگو دیشم کو خیر آباد کہتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان
اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ آج
تلگو دیشم پارٹی کے
ایک وفد نے اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری سے ملاقات کی۔ اور تلاسانی سرینواس
یادو ‘ تیگلا کرشنا ریڈی اور دھرما ریڈی کو ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں
انکو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔